پولیس نے پرامن دھرنے کو گھیرے میں لے رکھا ہے، حکومتی دھمکیاں خوفزدہ نہیں کرسکتیں، ڈاکٹر ماہ رنگ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں جاری بلوچ لواحقین لانگ مارچ کے دھرنا کیمپ میں ڈاکٹر ماہ رنگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دس دنوں سے ہم اسلام آباد پریس کلب کے سامنے پرامن دھرنا دے رہے ہیں۔ ریاست ہمارے مطالبات پر توجہ دینے اور انصاف کو یقینی بنانے کے بجائے مسلسل دھمکیاں دیتی رہتی ہے۔ آج صبح سے، اسلام آباد پولیس نے ہمارے پرامن دھرنے کو گھیرے میں لے رکھا ہے، ہمیں مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں اور ہر اس شہری کو ہراساں کر رہے ہیں جو ہمارے مقصد کی حمایت کرتا ہے۔ یہ فاشزم کا واضح مظہر ہے، اور دنیا کو اس کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ہم اس ریاست پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں: آپ کی دھمکیاں ہمیں خوفزدہ نہیں کریں گی، اور ہم آپ کے پرتشدد اقدامات کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے۔ اب، پہلے سے کہیں زیادہ، ہم اس فاشزم اور بربریت کے خلاف عالمی برادری سے اخلاقی حمایت کے خواہاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں