بیلہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

اوتھل(این این آئی) بیلہ کے قریب کراڑو کے مقام پر ٹویوٹا کار کار تیز رفتاری کے باعٹ الٹ گئی ایک شخص جاں بحق، چار زخمی، ریسکیو ذرائع کے مطابق بیلہ کے قریب کراڑو کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹویوٹا کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت نہ ہو سکی جب کہ چار افراد جاوید، مجیب، نثار،ایک نامعلوم زخمی ہوگئے۔ نعش اور زخمیوں کوسول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں