راولپنڈی ،گیس لیکج دھماکہ، 3افرادجھلس کر زخمی
راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی کے علاقے روات میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہونے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق گیس لیکج کے دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ جس سے گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
Load/Hide Comments


