جاپان میں زلزلے سے ہونیوالی اموات 92 تک پہنچ گئیں

ٹوکیو (صباح نیوز)جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے سے اموات 92 اور لاپتہ افراد کی تعداد 242 ہیں ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے کے دوران لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔ زلزلے کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ساحلی شہر وجیما میں اب بھی40 افراد منہدم ہونے والے مکانات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے تقریباً 4600 ارکان زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ زلزلے کے دوران وجیما شہر کے مرکز میں زبردست آگ لگنے سے تقریبا 48,000 مربع میٹر کا علاقہ تباہ ہو گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں