شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کے دو جزائر کے قریب شیلنگ

پیانگ یانگ ،سیئول (صباح نیوز)شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے دو جزائر کے قریب شیلنگ کی ہے۔جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا ہے۔وزارتِ دفاع جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے توپ خانے سے 200 سے زائد گولے فائر کئے گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے دونوں جزائر سے شہریوں کو فوری انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔جنوبی کوریا کی جانب سے جواب میں مناسب اقدامات کرنے کی دھمکی دی گئی ۔جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ سرحدی جزیروں کے قریب شیلنگ شمالی کوریا کا اشتعال انگیز عمل ہے۔جنوبی کوریا نے مطالبہ کیا ہے کہ پیانگ یانگ ایسی کارروائیاں روکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں