ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مولانا مسعود الرحمن کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، مولانا رمضان مینگل
کوئٹہ(یو این اے ) اہلسنت والجماعت کے صوبائی امیر ورائے حق پارٹی کے این اے264کے نامزد امیدوار مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مرکزی قیادت احتجاج کا جو بھی کال دے گا ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی احتجاج کیا جائے گا، حضرت ابوبکر صدیقؓ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق زندگی بھر حضور ﷺ کی خدمت کی حضور ﷺ نے فرمایا کہ میں نے باقیوں کا بدلہ دے دیا حضرت ابوبکر کابدلہ خوداللہ پاک دیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عبدالرحیم ساجد اور دیگر علما بھی موجود تھے ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حضرت ابوبکر صدیق ؓکی یو م وفات کے حوالے سے نعرے درج تھے مولانا رمضان مینگل نے کہا کہ سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا مسعود الرحمان عثمانی کو قتل کیا گیا ہے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں نگران حکومت اور آرمی چیف قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کریں کارکن پر امن رہیں مرکزی قیادت جو بھی کال دے گی ہم احتجاج کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج حضرت ابوبکر صدیق کی یوم وفات ہے ہر سال کی طرح ہم اس دن کو مناتے ہیں حضرت ابوبکر صدیق نے اپنا مال سارا نبی ﷺ پر قربان کی اس لیے حضور پاک ﷺ کہا کرتے تھے کہ باقی ساتھیوں کا میں نے بدلہ دیدیا حضرت ابوبکر کا بدلہ اللہ خود دے گا انہوں نے کہا کہ میں عبدالرحیم ساجد اور دیگر ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے شدید سردی کے باوجود حضرت ابوبکر کی یوم وفات کی مناسبت سے کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں پوسٹر آویزاں کیے میں ان کے جذبہ کی قدر کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، ہمارے خاموشی کو کمزوری نہ سمجھی جائے بلکہ مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔


