عمران خان کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر کو نوٹس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔جسٹس طارق ندیم نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔اپیل کنندہ نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایپلیٹ ٹریبونل آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے۔ایپلیٹ ٹریبونل نے اپیل پر ریٹرننگ افسر کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں