شاہ محمود قریشی کے چار حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد

ملتان (صباح نیوز)ملتان کے اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے 4 حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا ۔ ملتان کے اپیلٹ ٹربیونل کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی آر او کی جانب سے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے دائر اپیل مسترد کر دی تاہم اپیلٹ ٹربیونل نے شاہ محمود کی بیٹی مہربانو اور بیٹے زین قریشی کی اپیلیں منظور کر لیں۔ شاہ محمود قریشی کی جانب سے این اے 150 ، 151 اور پی پی 218 ، پی پی 219 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیلیں دائرکی گئی تھیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں