ماضی میں نااہل منتخب نمائندوں نے بلوچستان کی بدحالی و مشکلات میں اضافہ کیا، نیشنل پارٹی
کوئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی کے ممبر مرکزی کمیٹی و نامزد امیدوار حلقہ این اے 263 نیاز بلوچ نامزد امیدوار حلقہ 43 جلیل لانگو ایڈوکیٹ صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ ممبر ورکنگ کمیٹی صدیق کھیتران پی بی 42 کے نامزد امیدوار ڈاکٹر رمضان ہزارہ بی ایس او پجار کے ممبر مرکزی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر طارق بلوچ میر عنایت بزدار نعیم بنگلزئی ریاض زہری نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ایک گلدستہ ہے جو تمام اقوام و مکتبہ فکر کی سیاسی جماعت ہے۔نیشنل پارٹی اس وقت بلوچستان کی نمائندہ سیاسی جماعت بن گئی ہے۔اس لیے بلوچستان کے عوام قائد عوام ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں نیشنل پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمولیتی تقریب میں وڈیرہ اصغر خان بگٹی فوزیہ شہزاد کا اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گزشتہ انتخابات کے بعد نااہل نمائندوں کا لایا گیا اور ان نمائندوں نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کی بدحالی و مشکلات میں اضافہ کیا۔انہوں نے نئے شامل ہونے والے دوستوں کو نیشنل پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ 9 صوبائی اسمبلی اور 3 قومی اسمبلی پر مشتمل شہر ہے۔اور گزشتہ دور میں ان نمائندوں کو اربوں روپے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ملے لیکن یہ منصوبے زمین پر نظر نہیں آئے۔اس لیے آج کویٹہ زمانہ قدیم کا منظر پیش کررہا ہے۔رہنماوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام عام انتخابات میں نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں اور بہتر مستقبل و خوشحالی کو ممکن کو بنائیں۔اس موقع پر وڈیرہ اصغر خان بگٹی اور فوزیہ شہزاد نے اپنے خطاب میں نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سیاسی قیادت کو بلوچستان کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو سلمہ قریشی سعدیہ بادینی سائرہ بتول فریدہ بلوچ امیلیہ آشر کھوکر عثمان بلوچ ہدایت جتک سمیت دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر چوہدری ریحان سید خلیل آغا سید آصف شاہ ارباب جہانزیب کاسی ارباب اورنگزیب کاسی میڈم فوزیہ شہزاد ارباب ظاہر عبدالجبار سمیت دیگر نے وڈیرہ اصغر خان بگٹی کے ساتھ نیشنل پارٹی میں شمولیت کی۔


