انتخابات کے التوا کی قرار داد صادق سنجرانی کی ذاتی خواہش پر پیش کی گئی، پی پی رہنما
حب(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ءو ضلع حب کے صدر اور آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کیلئے پیش کی گئی قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان بالا پیش کی گئی قرار داد چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ذاتی خواہش پر پیش کی گئی ہے چیئرمین سینیٹ نے اپنے ساتھیوں کے ذریعے قرار داد پیش کروائی ہے 8فروری کیلئے انتخابات کا ماحول بن چکا ہے قرار داد سے گورنمنٹ اور دیگر سیاسی جماعتوں کا کوئی تعلق نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال 2018اور 2008سے بہت بہتر ہے اگر امن کا جواز بناتے رہے تو کبھی بھی الیکشن نہیں ہو پائیں گے کبھی امن اور کبھی موسم کا بہانا بنایا جارہا ہے جبکہ پوری دنا کو امن اور موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے چیئرمین سینیٹ سیاسی یتیم ہیں وہ اس جستجو میں ہیں کہ جلد کسی کشتی میں سوار ہوجائیں بدقسمتی سے چیئرمین سینیٹ کو کوئی اپنے ساتھ سوار نہیں کررہا ہے اس لئے ان کا دماغی توازن برقرار نہیں میر علی حسن زہری نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ریاست کی رٹ ہمیشہ برقرار رکھی ہے تاہم انتخابات میں بھی وہ ہر چیلنجز سے نمنٹے کیلئے تیار ہیں


