مسلح افراد کی کوچ اور کار پر فائرنگ ،خاتون سمیت 4افراد جاں بحق،3زخمی
کرم (صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں صدہ کے قریب مسافر کوچ اور کار پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ڈی پی او محمد عمران کے مطابق حملہ آوروں کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے، حملہ آوروں نے پاراچنار سے پشاور جانے والی 2 گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ڈی پی او محمد عمران نے کہا کہ فائرنگ سے ڈرائیور، 2 سکیورٹی اہلکار اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی ۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


