بدترین پاور بریک ڈاﺅن کی تحقیقات مکمل، بجلی ترسیلی نظام ایس او پیز کے بغیر چلنے کا انکشاف

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ملکی تاریخ کے بدترین پاور بریک ڈاﺅن کی تحقیقات ایک سال بعد مکمل ہوگئی ہے جس کے مطابق بجلی ترسیلی نظام ایس او پیز کے بغیر چلایا جارہا ہے۔ دستاویز کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں بریک ڈاو¿ن کی تمام تر ذمہ داری 4 جونیئر افسران پر ڈال دی گئی۔ 2 ڈپٹی منیجر، ایک شفٹ انچارج اور ایک منیجر پاورکنٹرول سینٹربریک ڈاﺅن کے ذمہ دار قرار دیے گئے ہیں۔کمیٹی رپورٹ میں 3 ہزار ارب روپے مالیت کا بجلی ترسیلی نظام ایس او پیز کے بغیر چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔خیال رہے کہ 23 جنوری 2023ءکے ملک گیر بریک ڈاﺅن کے بعد بجلی ترسیلی نظام کو بحال ہونے میں تقریباً 20 گھنٹے لگے تھے۔وفاقی کابینہ نے بدترین پاور بریک ڈاﺅن کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں