امریکی ریاست ٹیکساس کے ہوٹل میں دھماکہ، 21 افراد زخمی

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فورٹ ورتھ شہر ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کے باعث ہوٹل کی عمارت کی کئی منزلوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ملبہ سڑک پر پھیل گیا،،لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ایک زخمی کی حالت نازک بتائی گئی ۔رپورٹس کے مطابق 20 منزلہ عمارت کے نچلے حصے میں دھماکا ہوا جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ عمارت میں گیس لیکج کی وجہ سے ہوا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے باعث ہوٹل کے نچلی منزلوں پر کافی نقصان ہوا ہے۔ حکام نے دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں