نائیجیریا ،مسافرکشتی ڈوبنے سے 5افراد جاں بحق
ا بوجا (صباح نیوز)نائیجیریا کے صوبہ آنامبرا میں ایک مسافر کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجریا کے صوبہ کوگی سے صوبہ آنامبرا کی طرف عازمِ سفر مسافر کشتی دریائے نائجر میں ڈوب گئی، واقعہ میں 5 افرادجاں بحق ہو گئے اور 30 کو بچا لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق امدادی کاروائیاں جاری ہیں تاہم کشتی کے مسافروں کی درست تعداد فوری طورپر معلوم نہیں ہو سکی۔اموات کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔
Load/Hide Comments


