کراچی میں غیر ملکی جہاز کو بندر گاہ پر روک دیا گیا

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی پورٹ پر غیر ملکی جہاز کی روانگی روکنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آسکر ون جہاز پر بیرون ملک سیمنٹ ایکسپورٹ ہونا تھا۔ فنی خرابی دور ہونے اور ملازم کی تنخواہ ادائیگی کے بعد ہی جہاز کو روانگی کی اجازت دی جائے گی۔ جہازویسٹ ہارف برتھ نمبر 19 پر موجود ہے۔ غیر ملکی جہاز کو کومرکنٹائل میرین ڈیپارٹمنٹ نے روکا ہے۔ مرکنٹائل میرین ڈیپارٹمنٹ کے سرویئر نے جہاز کا سروے بھی کیا تھا۔ متعدد فنی خرابیوں کے باعث جہاز کو روکا گیا۔ جہاز پر غیر ملکیوں سمیت پاکستانی کریو موجود ہے۔ پاکستانی کریو میں ایک الیکٹریشن ہے جس نے اپنے واجبات کی شکایات بھی کی تھی۔ جہاز کے حکام کے ذمہ الیکٹریشن کے کئی ہزار ڈالر واجب الادا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں