حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزارتِ مذہبی امور نے حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث کمپنیوں کےخلاف ایکشن لے لیا۔ اس حوالے سے ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث تکافل کمپنی کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے کو کمپنی کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وزارت نے کسی تکافل کمپنی کو حج و عمرہ بکنگ کی اجازت نہیں دی۔ ترجمان نے کہا کہ عوام حج، عمرہ کی بکنگ سے قبل کمپنی کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر ضرور چیک کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں