پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں کروڑوں روپے کے عوض ٹکٹوں کی فروخت کا انکشاف
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی بلوچستان کے امیدواروں میں کروڑوں روپے کے عوض پارٹی ٹکٹ فروخت کئے جانے کا انکشاف۔ ٹکٹیں فروخت کرنے والے اہم کرداروں میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور ، نواب ثنا اللہ زہری صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ بھی شامل۔ پیپلز پارٹی بلوچستان کے امیدواروں میں کروڑوں روپے کے عوض پارٹی ٹکٹ فروخت کئے جانے کا انکشاف ،یہ انکشاف پارٹی کی خفیہ تحقیقات میں سامنے آیا، ٹکٹیں فروخت کرنے والے اہم کرداروں میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نواب ثنا اللہ زہری صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ بھی شامل ہیںباوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ آٹھ فروری کو ہونےو الے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے امیدواروں سے کروڑوں روپے لیکر ٹکٹس جاری کئے ہیں پارٹی کارکنوں کے شدید دباﺅ پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ایک خفیہ کمیٹی تشکیل دی کمیٹی نے خفیہ تحقیقات کے بعد اعلیٰ قیادت کو رپورٹ پیش کی جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے قائم کمیٹی کی سربراہ فریال تالپور،سابق وزیراعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، علیٰ مدد جتک، ملک شاہ گورگیج سمیت کچھ اور بھی کردار ہیں جنہوں نے نہ صرف کروڑوں روپے کے عوض پارٹی ٹکٹس فروخت کئے ہیں بلکہ صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے اپنے بھائی نورالدین کاکڑ، اور ملک شاہ گورگیج نے اپنے بیٹے عبید اللہ گوریج کو بھی ٹکٹ جاری کئے ہیں، باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی قیادت نے ٹکٹوں کے لین دین پر صوبائی جنرل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان آٹھ فروری کے فوراً بعد کیا جائیگا۔


