میر شکیل الرحمان کی گرفتاری میڈیا کے خلاف کھلی دھشت گردی ہے,۔نیشنل پارٹی

کوئٹہ (پ ر)۔نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جنگ گروپ کے چیف ایگزیکٹو میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کو میڈیا کے خلاف کھلی دھشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بیان میں کھا گیا کہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری میڈیا کے خلاف  ہونے والے کاروائیوں کا تسلسل ہے پاکستان کی میڈیا اس وقت تاریخ کی شدید ترین  دباؤ کا شکار ہے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو مزید دباؤ بڑھانے کے لیے انتقامی کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑھ رہاہے میڈیا کی آزادی اور خودمختار جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی  اور قانون کی حکمرانی کے لیے لازمی ہے حکومت سیاسی قائدین اور مخالفین کے خلاف احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے اور اب اس سلسلے کو میڈیا ھاوسیز کے خلاف بھی شروع کر دیا گیا ہے۔نیشنل پارٹی مطالبہ کرتا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام کا سلسلہ بند کیا جائے اور میر شکیل الرحمان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں