بلوچستان کے 10 اضلاع میں انٹر اسکول سپورٹس گالا کے تحت مقابلوں کا انعقاد

کوئٹہ (آن لائن) انٹر سکول سپورٹس گالا 2024 پہلا حصہ بلوچستان کے 10 اضلاع میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے ان اضلاع میں آواران، جعفر آباد، نصیر آباد، تربت گوادر، سبی، صحبت پور، لسبیلہ، حب چوکی اور جھل مگسی شامل ہیںانٹر سکول اسپورٹس گالا 10 سے 15 جنوری تک جاری رہے گا ایونٹ میں کرکٹ ،فٹبال، بیڈمنٹن ،ٹیبل ٹینس ،ایتھلیٹکس ،فٹ سال، رسہ کشی، میوزیکل ،چیئر رسی ٹاپ اور دیگر کھیلوں کے مرد و خواتین مقابلے جاری ہیں طلبہ اور طالبات کی ایک بڑی تعداد ان کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے اس حوالے سے مختلف اضلاع کے اساتذہ کرام نے محکمہ کھیل کے اس قدم کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ کھیل ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا ہے جس سے کھلاڑیوں اور کھیل دونوں کو فائدہ ہوتا ہے انٹر اسکول اسپورٹس گالا کےانعقاد سے بچے اور بچیوں میں انتہائی جوش و خروش پایا جا رہا ہے جو آگے چل کر ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارے گا۔ یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ ٹیلنٹ ہمیشہ اسکولوں سے نکلتا ہے اگر ایسے ہی ایونٹ جاری رہے تو بلوچستان میں کھیلوں کو فروغ ملے گا اور نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے ائے گا۔سیکرٹری برائے کھیل و امور نوجوانان بلوچستان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ نے ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسران کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے انٹر اسکول اسپورٹس گالا کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ ایونٹ اسی طرح جاری و ساری رہے گا اور کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگایاد رہے کہ انٹر اسکول اسپورٹس گالا 2024 کے دوسرے حصے میں ان اسکولوں کو شامل کیا جائے گا جہاں سردیوں میں چھٹیاں ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں