شیر کا شکار بلے سے نہیں تیر سے ہوتا ہے، بلاول بھٹو
بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شکار کا موسم ہے اور ہم نے شیر کا شکار کرنا ہے لیکن شیر کا شکار بلے سے نہیں تیر سے ہوتا ہے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’پیپلز پارٹی کی حکومت کا مطلب ملک میں عام آدمی کی حکومت ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران کا سامنا ہے، قائد عوام نے بھی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کام کیا تھا اور میرا بھی عوام سے وعدہ ہے کہ حکومت میں آکر اپنے منشور پر عمل کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شکار کا موسم ہے اور ہم نے شیر کا شکار کرنا ہے لیکن شیر کا شکار بلے سے نہیں تیر سے ہوتا ہے، عوام کو تیر پر ٹھپہ لگا کر شہیدوں کی جماعت کو جتوانا ہے۔
Load/Hide Comments


