داغدار جج کے داغدار فیصلوں کو بھی ختم کردیاجائے،نواب زہری

خضدار (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ عدلیہ کے اس فیصلے نے نواز شریف پر ہی نہیں ،عدل و انصاف کے دامن پر لگا ایک بڑا داغ دھویا ہے اب عدلیہ کے وقار اور انصاف کا تقاضہ ہے کہ داغدار جج کے داغدار فیصلوں کو بھی ختم کردیاجا?ے۔ انہوں نے کہاکہ ?تین بار ملک کے منتخب وزیر اعظم رہنے والے مقبول ترین سیاست دان کی بے گناہی پر وقت کا فیصلہ آ گیا ہے۔ ساتھ جج صاحبان نے جج ارشد ملک کی برطرفی کے ذریعے واضح کر دیا ہے کہ نوازشریف کو کس طرح غلط سزائیں دی گئیں۔?انصاف کبھی ادھورا نہیں ہوتا۔ مکمل انصاف کا تقاضہ ہے کہ جس طرح جج کو برطرف کیا گیا ہے اسی طرح اس کے غلط تعصب پر مبنی فیصلوں کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ آ?ین قانون اورعدلیہ کے فیصلون کا احترام کیاہے مسلم لیگ اس ملک کی خالق جماعت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں