افغانستان ،نیمروزکے گورنر کے دفتر میں خودکش حملہ
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبےنیمروز میں گورنر کے دفتر کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کم از کم سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نمروز میں گورنر کے دفتر میں زوردار دھماکے ہوئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دو خودکش حملہ آوروں نے گورنر کے دفتر میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی اور پھر خود کو دھماکوں سے اڑا دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں گورنر کے دفتر پر حملے کے بعد کی صورتحال کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں زمین پر لاشیں بھی دیکھی جا سکتی ہیں لیکن ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں کم از کم سات اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق گورنر اس حملے سے محفوظ رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


