بلوچستان میں ریٹرننگ افسران پر من پسند نشانات الاٹ کرنے پر رقم وصولی کا انکشاف
کوئٹہ(یو این اے )ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے آزاد امیدواروں کو من پسند نشانات الاٹ کرنے پر بھاری رقم وصولی کاانکشاف ہواہے ۔آزاد امیدواروںکے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف حلقوں میں قومی وصوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدواروں کو من پسند انتخابی نشانات دینے کے عیوض بھاری رقوم کی وصولی کاانکشاف ہواہے ذرائع کے مطابق ایک لاکھ سے لیکر 5لاکھ تک رقم ایک انتخابی نشان الاٹ کرنے پر وصول کی گئی ہے ۔
Load/Hide Comments


