سرفراز بگٹی کو جتوانے کیلئے 21 پولنگ اسٹیشنوں کی منتقلی پری پول دھاندلی ہے، شاہ زین بگٹی

کوئٹہ(یو این اے )جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں دھاندلی کیلئے 21پولینگ اسٹیشنوں کو 10کلو میٹر دور منتقل کیا جار ہا ہے جس سے 25سے 30ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی سے محروم ہوں گے ووٹر ز کو چیک پوسٹوں کو پاس کرنا اور پولنگ سٹیشن تک پہنچنا ناممکن ہے یہ تمام تر سرفراز بگٹی کیلئے پری پول دھاندلی کیلئے منتقل کیے جارہے ہیں تاکہ ہمارے ووٹر زکے راستہ کو روکا جائے اس سے خون ریزی کا بھی خدشہ ہے ہم نے الیکشن کمشنر صوبائی الیکشن کمشنر چیف سیکرٹری آرو اور ڈی آر اوز کو تحریری طور پر اپنے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا شاہزین بگٹی کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں 2018میں این اے 253سے امیدوار تھا ڈیرہ بگٹی کی عوام نے مجھے ووٹ دیکر کامیاب کیا میں نے دن رات ڈیرہ بگٹی کے عوام کی خدمت کی اس کے بعد 2019میں انہوں نے دوبارہ بھاری اکثریت سے مجھے کامیاب کیا ڈیرہ بگٹی کے عوام کی خدمت کیلئے دوبار 2024میں این اے 253سے الیکشن کیلئے امید وار ہوں دوبارہ منتخب ہوکر ڈیرہ بگٹی کے عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ اب کے بار ہمیں الیکشن سے قبل ہی الیکشن مشکوک ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں کیونکہ 11جنوری 2024کو آراو ڈیرہ بگٹی کی جانب سے ڈی آر او ڈیرہ بگٹی کو ایک لیٹر لکھا گیا ہے جس میں ڈیرہ بگٹی کے 21پولنگ سٹیشن بلا کسی جواز اور عذر کے تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے اس حوالے سے کسی بھی امیدوار کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے ایک شخص سرفراز بگٹی جو کہ نگران حکومت میں بطور وزیر داخلہ جیسے اہم عہدے پر فائز رہا اس کی خوشنودی اور ایما پر پولنگ سٹیشن کو ان کی من پسند جگہوں پر منتقل کیا جارہا ہے جو سراسر غیر قانونی اور غیرآئینی اقدام ہے انہوں نے کہا کہ 2018میں ان پولنگ سٹیشن پر پرامن الیکشن ہوئے اور عوام نے پنا ووٹ بھر پور استعمال کیا اس غیر آئینی اقدام کا مقصد صرف اور صرف من پسند افراد کو نوازنے کی کوشش ہے جن کو ڈیرہ بگٹی کے عوام میں پزیرائی بلکل میسر نہیں ان افراد کو بار بار ڈیرہ بگٹی کے عوام نے مسترد کیا ہے اور اب ان کو اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے انہوں نے کہا کہ جن 21پولنگ سٹیشنوں کو دس سے چالیس کلومیٹر دور منتقل کیا جارہا ہے اس سے تقریبا 25سے 30ہزار ووٹرز اپنے حق رائے دہی سے محروم ہوں گے کیونکہ ووٹر ز کو چیک پوائنٹ کراس کرنا اور پولنگ سٹیشن تک پہنچنا ناممکن ہے اس بات کا بھی ذکر ضروری ہے کہ سرفراز بگٹی کے زیر سایہ امن فورس زیر اثر علاقوں میں ان پولنگ سٹیشنوں کو منتقل کیا جارہا ہے جس میں نہ صرف پری پول دھاندلی بلکہ شدیدقبائلی تنازع کا خدشہ ہے ڈیرہ بگٹی کو نئے خون ریزی کی طرف لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان صوبائی الیکشن کمشنر آر او ڈی آر او ڈیرہ بگٹی کو اپنے تحفظات سے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کو خون ریزی کی طرف نہ لے جایا جائے ایک سوال کے جوا ب میں کہا کہ جن اکیس پولنگ سٹیشنوں کو منتقل کیا جارہا ہے ان میں دو پولنگ سٹیشن ایف سی سکول میں واقع تھے کیا انتظامیہ اس سے بھی محفوظ جگہ پر ان پولنگ سٹیشنوں کو منتقل کررہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں