انتظامی معاملات میں بہتری کے حوالے سے تربت یونیورسٹی میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ

تربت(آن لائن)جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے بروز پیر ”سیکرٹریل اسکلز اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ“ کے موضوع پر ہ ہونے والی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کیاجو17جنوری تک جاری رہے گا۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد یونیورسٹی آف تربت کے تمام انتظامی شعبہ جات میں انتظامی معاملات میں بہتری لانے کے علاوہ افسران سمیت تمام اسٹاف کی استعدادکارمیں اضافہ کرناہے۔ ورکشاپ میں یونیورسٹی کے مختلف انتظامی شعبوں کے اہلکارشرکت کررہے ہیں۔ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ طلبا، فیکلٹی اور انتظامی عملہ یونیورسٹی کے بنیادی اوراہم ستون ہیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ادارے کی ترقی میں انتظامی عملے اورافسران کے اہم کردار کاخصوصی طورپر ذکرکیا۔ وائس چانسلرنے شرکا پر زور دیا کہ وہ ورکشاپ کے ہر سیشن میں فعال طورپرحصہ لیں تاکہ ورکشاپ کے مطلوبہ نتیجہ نتائج حاصل ہوسکیں۔ پروفیسرڈاکٹرجان محمد نے ورکشاپ کے ریسورس پرسن اور بیوٹمزیونیورسٹی کوئٹہ کے ڈائریکٹر ایچ آر ایم منظور حسین کاخصوصی طورپر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے مصروف شیڈول میں سے وقت نکالا اور یونیورسٹی آف تربت میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ میں بطورریسورس پرسن سن شرکت کررہے ہیں۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹرڈاکٹر ریاض احمدنے تربیتی ورکشاپ کے اغراض ومقاصد پرروشنی ڈالی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں