عدالتوں کے سوا کوئی کسی پر فرد جرم عائد نہیں کرسکتا، ظہور بلیدی کا حامد میر کو جواب
کوئٹہ (یو این اے) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر ،میر ظہور بلیدی نے سینئر صافی حامد میر کو سماجی رابطے ویب سایٹ پر(ایکس) پر اپنے بیان میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کی عدالتوں کے سوا کوئی کسی پر فرد جرم عائد نہیں کرسکتا لیکن ہزاروں غریب بلوچ، پنجابی مزدور، سیاسی کارکن اور کئی پاکستانی شہری تخریب کار تنظیموں نے قتل کیے اور ساتھ ہی غداری کے فتوے لگائے، ان پر نہ کوئی عدالت لگی، نہ سیاستدانوں نے مذمت کی اور نہ ہی بے باک صحافیوں نے عوام کی عدالت میں ان کا مقدمہ پیش کیا، اللہ تعالی ہم سب پر رحم فرمائے دوسری جانب سینئر صافی حامد میر نے سماجی رابطے ویب سایٹ پر(ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک اور جھوٹ بے نقاب، عدالت نے غفار لانگو کو باعزت بری کر دیا تھا جبکہ کچھ محب وطن اپنی ہی عدالتوں کے فیصلے کو جھٹلاتے ہوئے غفار لانگو کو تخریب کار قرار دے رہے ہیں۔


