ایرانی در اندازی کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو معاوضہ دیا جائیگا، بلوچستان حکومت
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان حکومت کا پنجگور میں ایرانی دراندازی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کے ورثاءاور زخمی بچیوں کے لئے معاوضے کا اعلان۔نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے جاں بحق ہونے والی دو خواتین کے ورثاءکو معاوضے کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے مطابق پنجگور میں ایرانی دراندازی کے نتیجے میں زخمی ہونے والی بچیوں کو بھی معاوضے کی ادائیگی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور کو جاں بحق خواتین اور زخمی بچیوں کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے فوری کارروائی کے احکامات جاری۔
Load/Hide Comments


