پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی بیلجیئم کو افرادی قوت فراہم کر نے کی پیشکش

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے بیلجیئم کے ڈی جی امیگریشن فریڈی روز مونٹ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان جاری موبلٹی اور مائیگریشن ڈائیلاگ کا حصہ تھی۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے اس حوالے سے دو طرفہ تعاون کیلئے نئی جہات اور ان کے طریقہ کار پر گفتگو کی۔ملاقات میں سفیر پاکستان نے بیلجیئم کی مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر پاکستانی افرادی قوت مہیا کرنے کی پیشکش کا اعادہ کیا اور اس کیلئے باہمی طور پر طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس ملاقات میں سفیر پاکستان نے بیلجیئم کے ڈی جی امیگریشن کے ساتھ پاکستانی طلباءکو پیش آنے والے مسائل پر بھی گفتگو کی اور ان کو حل کرنے کی ضرورت کی طرف متوجہ کیا۔اس کے ساتھ ہی بیلجئین یونیورسٹیوں میں مزید پاکستانی طلباءکی تعلیم کیلئے آمد اور بیلجیئم کے بہترین تعلیمی نظام سے استفادہ کے لیے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں