غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، تحقیقات کیلئے امریکی سینیٹ میں قرار داد مسترد

غزہ(صباح نیوز)غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد مسترد ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کے 100میں سے 72ارکان نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 11ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے گزشتہ ماہ قرارداد پیش کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ اسرائیل کی فوجی مہم کی تحقیقات کرے اور غزہ میں اسرائیل کے بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے کی تحقیقات کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں