زاہدان میں سیستان بلوچستان سراوان کور کے ڈپٹی کمانڈر دو اہلکاروں سمیت قتل
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سیستان و بلوچستان کے سراوان کور کے ڈپٹی کمانڈر کرنل حسین علی جاویدانفر کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ ایران کے خاش زاہدان روڈ پر ایک انتظامی مشن سے واپس آ رہے تھے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ جیش العدل، نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید کہا کہ سیکیورٹی اہلکار کو اس کے دو محافظوں کے ساتھ مارا گیا۔
Load/Hide Comments


