ایران امریکا جنگ، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کیلئے جانے والی 54 پروازیں منسوخ
کراچی (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث پاکستان سے 54 پروازیں منسوخ۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ، بحرین، دوحہ، مسقط، ابوظبی اور دبئی کی 12 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ فلائٹ شیڈول میں مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور سے نجف، کویت، دوحہ، ابوظہبی، بحرین، دمام اور دبئی کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے دوحہ، العین، بحرین، کویت اور دبئی کی 12 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ فلائٹ شیڈول میں بتایا ہے کہ پشاور سے دوحہ، دبئی اور ابوظبی کی 10 پروازیں جب کہ ملتان سے شارجہ، دبئی اور دوحہ کی 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق آپریشنل وجوہات کی وجہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ کراچی سے 16، لاہور 17 اور اسلام آباد سے 20 پروازوں کی آمد و روانگی تاخیر کا شکار ہیں۔
Load/Hide Comments


