ایران میں مرنیوالوں کے لواحقین اسلام آباد کے دھرنا کیمپ میں موجود ہیں، جان اچکزئی

کوئٹہ(یو این اے )نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ایران میں مرنے والوں کے لواحقین اسلام آباد کے کیمپ میں موجود ہیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے جواب سے بھارتی نیٹ ورک مکمل ٹوٹ گیا ہے، مسلح افواج نے پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے کوئٹہ سول سیکٹریٹ سکندر آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ماہ رنگ پاکستانی عوام کو گمراہ کرنےکی کوشش میں خودبے نقاب ہوگئی، ہم بار بار کہہ رہے تھے کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل ہورہا ہے۔ ایران میں مرنے والوں کے لواحقین اسلام آباد کے کیمپ میں موجود ہیں۔جان اچکزئی نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے افراد ایران میں بھارت سے ساز باز کرکے پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے تھے، ماہ رنگ بلوچ اور اس کے سہولت کار قومی اداروں اور فورسز کو بدنام کرنے پر پیش پیش تھے۔ بلوچستان میں دشمن قوتیں اندرونی خلفشار پیدا کرنے میں ناکامی کے بعد بیرونی مداخلت کی کوشش کر رہے تھے، پاکستان کے دشمن کبھی اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد میں اپنے مارچ کے دوران ماہ رنگ اور ان کی حواری خواتین مزید ایکسپوز ہوگئیں، بھارت نواز ایجنڈے نے ماہ رنگ کی حقیقت عوام کے سامنے کھول دی، بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنے والے بلوچ بھائیوں کو عام معافی دلواکر قومی دھارے میں لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بار بار کہہ رہے تھے کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل ہو رہا ہے، ماہ رنگ پاکستانی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش میں خودبے نقاب ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں