اسرائیل معاہدے کے ذریعے یرغمالی واپس لے گا یا ان کی لاشیں، حماس رہنما
حماس رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ اسرائیل معاہدے کے ذریعے یرغمالیوں کو واپس لے گا یا ان کی لاشیں لے گا۔روسی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کےلیے اسرائیل کو معاہدہ کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرئیل 100 روز بعد بھی بزور طاقت یرغمالیوں کو رہا کروانے میں ناکام رہا ہے۔حماس نے یرغمالیوں کو دواو?ں کی فراہمی کے معاہدے کیلئے نئی شرائط رکھ دیں
انکا کہنا تھا کہ اسرائیل معاہدے کے ذریعے یرغمالیوں کو واپس لے گا یا ان کی لاشیں لے گا۔موسیٰ ابومرزوق نے کہا کہ حوثی فلسطینیوں کے ساتھ حقیقی اور مو¿ثر یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ تمام قوتیں غزہ میں نسل کشی بند کروانے کےلیے جراتمندانہ اقدامات کریں۔
Load/Hide Comments


