محکمہ زراعت بلوچستان میں بے قاعدگیاں 18 گریڈ کو ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا
کوئٹہ(یو این اے )محکمہ زراعت بلوچستان میں بے قاعدگیوں کی ایک لمبی فہرست ہے مگر حال ہی میں بے قاعدگی اور اقربا پروری کی ایک نادر مثال قائم کی گئی جب 20 گریٹ کی پوسٹ ڈی جی واٹر مینجمنٹ پر 18 گریڈ کے من پسند جونئیر ڈپٹی ڈائریکٹر مقصود احمد کو تعینات گیا۔ یاد رہے کہ مذکورہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ذراعت کی ایکسٹینشن ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کی سنیارٹی لسٹ میں 90 نمبر پر ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ نہ صرف اہل افراد اور سیئر افسران کی حق تلفی کی گئی ہے بلکہ میرٹ کی بھی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ جونیئر ڈپٹی ڈائریکٹر جسے تمام قواعد اور اخلاقیات کے برخلاف ڈی جی واٹر مینجمنٹ تعینات کیا گیا ہے سیکریٹری زراعت کا قریبی ہے۔ محکمہ زراعت کا سالانہ اربوں روپے بجٹ ہونے کے باوجود صوبہ کی زراعت تباہی کا شکار ہے اور کیوں نہ ہو جب اس طرح اہل ، سینیئر اور تجربہ کار افسران کی حق تلفی ہوگی قابلیت کی بجائے ذاتی پسند اور ناپسند یا رشتہ داری کی بنیاد پر تعیناتیاں ہوں گی تو ذراعت کیوں کر تباہ نہیں ہوگی۔ ارباب اختیار کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اس بات کا نوٹس لے کر اس تعیناتی کو منسوخ کریں اور ڈی جی واٹر مینجمنٹ کی پوسٹ پر 20 گریڈ یا بہ امر مجبوری 19 گریڈ کے کسی بھی سینیئر اور اہل افسر کو تعینات کرے تاکہ نہ صرف افسران بد دلی سے بچیں بلکہ محکمہ بھی درست طور پر قوانین و قواعد کے مطابق چلے۔


