قائدین کی طرف سے نظر انداز کیے جانے پر نوید کلمتی حق دو تحریک سے مستعفی ہوگئے
پسنی (نمائندہ انتخاب) پسنی سابق نگران صوبائی وزیر میر نوید کلمتی کا حق دو تحریک سے مستعفی ہونے کا اعلان انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ میں انتہائی دکھ کے ساتھ حق دو تحریک بلوچستان کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ حق دو تحریک میں اس وقت جڑگیا جب تحریک کے قائدین اور کارکنان زیر عتاب تھے کئی کارکنان قائدین جیلوں میں تھے اور بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ہمارے ترقی دو پینل نے حق دو پینل کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا اس دوران حق دو تحریک بلوچستان کے حکومتی عتاب کا شکار ہوا تو بحیثیت اتحادی اور بحیثیت بلوچ ہماری غیرت نے ہمسفر اور دوستوں کا ساتھ چھوڑنا گوارا نہیں سمجھا بلکہ میں نے اور میرے ترقی دو پینل کے دوستوں نے حق دو تحریک کے ساتھیوں نے نہ صرف حق دو تحریک کا بھرپور ساتھ دیا بلکہ میرے خلاف ایف آئی آر بھی ہوا جس کے بعد میں نے قائدین کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے باقاعدہ حق دو تحریک بلوچستان میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی اور حق دو تحریک کی رجسٹریشن میں بھی اہم کردار ادا کیا،اور تن من دھن کے ساتھ حق دوتحریک کا ساتھ دیا مگر کچھ عرصے بعد حق دو تحریک کی قائدین اور رہنماو¿ں کی جانب سے ہمیں مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا کسی بھی معاملے میں ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی بلکہ ہمیں تمام فیصلے سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ چلتے رہے اور ہمیں کنارے لگانے کی مکمل کوشش کی جاتی رہی جو مجھ سمیت سابق ترقی دو پینل کے کارکنان و ہمدروں نے شدت کے ساتھ محسوس کئے تو ہم نے باہمی مشاورت سے انتہائی دکھی دل کے ساتھ حق دوبلوچستان تحریک سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔


