گذشتہ سال ایک کروڑ 35 لاکھ سے زائد زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی

پچھلے سال دنیا بھر سے ایک کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔سعودی وزیر حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے۔اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 کے دوران 28 کروڑ سے زائد زائرین نے مسجد نبوی میں عبادت کی۔سعودی وزیرحج و عمرہ کے مطابق گذشتہ سال عازمینِ عمرہ کی تعداد میں 58 فیصد اضافہ ہوا، پچھلے سال کے مقابلے میں 50 لاکھ زائرین زیادہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں