شوکت صدیقی برطرفی کیس، فیض حمید نے عدلیہ پر اثر انداز ہونے کا الزام مسترد کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے کیس میں سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع جواب میں فیض حمید نے عدلیہ پر اثرانداز ہونے کا الزام مسترد کردیا اور کہا کہ شوکت عزیزصدیقی نے اپنی تقریر اور جوڈیشل کونسل کے سامنے کسی مبینہ ملاقات کا ذکر نہیں کیا۔جواب کے متن کے مطابق شوکت عزیز صدیقی خود مان چکےکہ مبینہ ملاقات میں کی گئی درخواست ردکی گئی تھی، شوکت عزیز صدیقی سے کبھی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی ان سے نوازشریف کی اپیلوں پربات ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں