بلوچستان میڈیکل کالجز کے اساتذہ کے لئے بھاری بھر کم الاؤنس

کوئٹہ:بلوچستان کے تین میڈیکل کالجز کو فعال کرنے کے لئے استاتذہ کو بھاری بھرقم ٹیچنگ الاؤنس دینے کی منظوری دے دی گئی، جمعرار ت کو سیکرٹری خزانہ بلوچستان نور الحق بلوچ کے جاری ایک اعلامیے کے مطابق لورالائی، خضدار، کیچ میڈیکل کالجز میں استاتذہ کو اضافی ٹیچنگ الاؤنس دینے کی منظور ی دے دی گئی ہے جس کے مطابق گریڈ18کے اسسٹنٹ پروفیسر /سنیئر رجسٹرار کو ساڑھے تین لاکھ، ایسوسی ایٹ پروفیسر کو چار لاکھ جبکہ گریڈ20کے پروفیسر کو پانچ لاکھ روپے الاؤنس دیا جائیگا،یہ الاؤنس استاتذہ کو تنخواہ کے علاوہ اضافی طور پر جاری کیا جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں