غلام رضا منصوری کو رومانیا میں قتل کیا گیا،مقتول ایرانی جج کے بھائی کا انکشاف
بخارسٹ:یورپی ملک رومانیا میں ایک ہوٹل میں پراسرار طورپر فوت ہونے والے ایک ایرانی جج غلا رضا منصوری کے بھائی نے کہا ہے کہ جسٹس رضا منصوری نے خود کشی نہیں کی بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔ایران کی نیوز ایجنسی کے مطابق مقتول ایرانی جج کے بھائی نے کہا کہ جسٹس غلام رضا منصوری نے اپنے خاندان کو بار بار تاکید کی تھی کہ ان کی جان خطرے میں ہے اور وہ محفوظ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان کو یقین ہے کہ غلام رضا منصوری کی موت خود کشی نہیں بلکہ قتل کے نتیجے میں ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


