جان اچکزئی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے الزامات کی تردید کردی، خط ارسال
کوئٹہ( انتخاب نیوز)بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکززئی نے ایمنسٹی اینٹر نیشنل کے بیان کی تردید کرتے ہووے کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بیان نے ہمیں مایوس کیا ہے اور حکومت کی جانب سے بلوچ لواحقین کو ہراساں نہیں کیا گیا صوبائی وزیر اطلاعات کے جانب سے عالمی ادارے کو لکے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کی قیادت میں لانگ مارچ کے بارے میں آپ کے بیان/رپورٹ پر اپنی گہری تشویش اور مایوسی کا اظہارکیا وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو اپنے خط میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کی تردید کی اور کہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کے مسائل پر تعمیری تنقید کا خیر مقدم کرتیں ہے ، آپ کا بیان بدقسمتی سے غیر تصدیق شدہ متعصب اور دھرنے کے شرکا کے ذاتی مفادات کے عامل علیحدگی پسند عناسر کے پہلائے جانے والے پروپیگنڈے پر انحصار کرتا ہےحکومت پر لاپتہ افراد کی لواحقین کو ہراساں اور دھمکی دینے کے الزامات بے بنیاد ہے حکومت نے بلوچ لانگ مارچ کو تمام سہولتیں فراہم کی اور انکی حفاظت کو یقینی بنایا حکومت کو لانگ مارچ سے اس وقت خدشات پیدا ہووے جب انہوں نے تشدد اور نفرت بھڑکانے کی کوشش کی


