انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کیخلاف بلوچستان الیکشن کمیشن کی کارروائی شروع

کوئٹہ (یو این اے) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کوئٹہ میں الیکشن کمیشن کی کارروائی شروع کر دی جمعرات کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفسر کوئٹہ صوبان دشتی کی ہدایت پر الیکشن مانیٹرنگ ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پرشہر میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی انتخابی مواد کو ہٹا دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام سرکاری املاک پر کسی بھی قسم کا انتخابی مواد لگانا ممنوع ہے۔ پینافلیکس اور ہورڈنگز اور بل بورڈز پر بھی مکمل پابندی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدوار الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے ذمہ داری کا ثبوت دیں صوبائی الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں