پی ٹی آئی کی انتخاب مہم کیلئے بیٹے کے نام سے بنا اکاﺅنٹ جعلی ہے، جمائما

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پروڈیوسر اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کیلئے بیٹے کے نام سے بنائے جانے والے جعلی سوشل میڈیا اکاو¿نٹ سے خبردار کر دیا۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کیلئے ہمارے بیٹے کے نام سے بنائے جعلی ایکس اکاو¿نٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ فالو کرنے والے جعلی ایکس اکاو¿نٹ سے متعلق رپورٹ کریں۔ واضح رہے کہ جعلی اکاو¿نٹ جمائما گولڈ اسمتھ کے بیٹے قاسم خان کے نام سے چلایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں