گزشتہ کئی سالوں سے ووٹ لینے والوں نے ترقیاتی کاموں کو نظر انداز کیا، اسرارزہری

بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر عوامی ونشینل اتحاد کے مشترکہ نامزد امیدوار اے این 256 اور پی بی 18 زہری کرخ ومولہ باغبانہ میر اسراراللہ خان زہری نے توتک پارکوکے علاقےالنگی میں بی این پی عوامی اورنیشنل پارٹی اتحاد کے مشترکہ گرینڈ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارکو توتک کے عوام کی پسماندگئ کو دیکھ کر دل کو بہت تکلیف ہورہا ہے پارکو کے عوام سے گزشتہ کئ سالوں سے ووٹ لینے والوں نے پارکو کو ترقیاتی کاموں سے نظر انداز کردیاہےپارکو کی سرزمین کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہےپارکو میں نہ روڈ ہے نہ بجلی غیور عوام کو ہمیشہ بے وقوف بناکر انکے قیمتی ووٹ کو حاصل کیا ہے پارکو توتک کے عوام کی ووٹ لےکر پھر ہمیشہ کےلے غائب ہونے والوں نے جانب بوجھ کر پارکو کو ترقیاتی کاموں اور نوجوانوں کو بے روزگار کرکے ترقیاتی کاموں سے انہیں محروم کردیا ہےآج پارکو کے عوام نے ثابت کردیا کہ وہ مفاد پرستوں کو مسترد کردیئے ہیں اب وہ دور ختم ہوچکا ہے اسلام اور قران کے نام پر ووٹ لیکر پارکو کے باشعور عوام کو دھوکہ دیں گے یہ انکی خام خیالی ہوگی باشعور عوام کو بور سولر بھتہ خوری اور ڈرانے دھمکانے سے ووٹ لینے کوشش مفاد پرستوں کی بس کی بات نہیں ہوگی پارکو کو ترقیاتی کاموں اور تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو نوکریوں سے نظر انداز کرنے والے اپنے زہین سے یہ بات نکالیں کہ اس بار ان کو ووٹ ملے گی یہ انکی بھول ہوگی عوام تعلیم یافتہ معزز سفید ریش نوجوان اور مزدور محنت کش عوام کی ضمیر کا سودا لگانے کا دور ختم ہوچکا ہےاب کی بار سیاسی کاروباری لوگ باربار پارٹیاں بدلنے والےعوام کوگمراہ نہیں کرسکیں گے۔ شمولیتی تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سردار محمد اسلم بزنجو نے
کہا کہ یہاں پارکو توتک کی پسماندگی اور تباہی کا ذمہ دار اقتدار میں رہنے والے سیاسی مداری لوگ ہیں بلکہ صوبے کو روٹی مکان اور مذہبی جماعتوں کی آڑ میں تھیکدار اور اسمگلروں کے پاس گروی رکھ دیا گیاہے گندم اور خورد نوش نوش ایشیاء جمعیت کے نمائندوں نےاسمگلنگ کرکے قلت پیدا کردیا ہے ووٹ برائے تبدیلی آپ ہاتھ میں ہے تعلیم ترقی خوشحالی تبدیلی کےلے ووٹ نیشنل پارٹی اور بی این پی عوامی کے حق میں استعمال کرکے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں 8 فروری کے دن جہاز اور آری پر بھاری اکثریت سے پارکو کے غیرت مند عوام اپنا مہر لگا کر گزشتہ کئ سالوں سے پارکو کو ترقیاتی کاموں میں نظر انداز کرنے والوں کو مسترد کردیں۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن خضدار کے صدر حمید ایڈوکیٹ نیشنل پارٹی کے صوبائ رہنما میر اشرف علی مینگل بی این پی کے رہنما صدام بلوچ نیشنل پارٹی کے رہنما میر حنیف بزنجو ڈاکٹر شاہ نواز بزنجو میر طیب بزنجو میر گل محمد بزنجو میر اکبر پندرانی میر فرید بزنجو, ابوبکر بزنجو عبدالحئی حبیب اللہ گرگناڈی یاسر سیف رخشانی رمضان سمالانی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں