پشین میں نامعلوم افراد سرور خان کاکڑ کی قبرکو کھود کر فرار، اہل علاقہ میں غصے کی لہر

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پشین میں قبر کی بے حرمتی کا واقع سامنے آیا ہے، برشور میں سابق وزیر و سنیٹر ملک سرور خان کاکڑ کے قبر کو نامعلوم افراد کھود کر تابوت کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے قبائلی و سیاسی شخصیت ملک سرور خان کاکڑ مرحوم کی قبر کی اوپر اور سائیڈوں سے کھود کر تابوت اور قبر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ قبر کی بے حرمتی سے نہ صرف ملک سرور خان کاکڑ کے عزیز و اقاریب بلکہ علاقہ مکین شدید پریشان ہیں قبر کی بے حرمتی کیخلاف سینکڑوں افراد قبرستان میں جمع ہوگئے اور واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے ملک سرور خان کاکڑ مرحوم کا شمار بلوچستان کے نامور سیاستدانوں میں کیا جاتا ہے اور وہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے سابق صوبائی وزیر آزاد امیدوار اسفندیار خان کاکڑ کے چچا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں