پاکستان میں بحرانوں کی وجہ مصنوعی قیادت کو عوام پر مسلط کرنا ہے، حاجی لشکری
کوئٹہ(یو این اے )گرینڈ الائنس کے سربراہ این اے 263سے امیدوار نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ میں کسی لسانی یا مذہبی جماعت کی نمائندگی نہیں کررہا ہوں بلکہ ایک فکر کی نمائندگی کررہا ہوں 2018میں بھی میں نے جیت لیا تھا لیکن نا جانے کچھ لوگوں کو کیا تکلیف ہے کہ عدالت حکم امتناہی کے اوپر پانچ سال گزار لیے اور الیکشن کمیشن نے میرے حق میں فیصلہ دیا لیکن میرے مقابلے میں تحریک انصاف کے جعلی نمائندے کو پانچ سال تک عوام پر مسلط رکھا جس کی وجہ سے پارلیمنٹ میں آئین شکنی ہوئی پاکستان میں بحرانوں کی وجہ حقیقی نمائندوں کے بجائے مصنوعی قیادت کو مسلط کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویومیں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا حاجی لشکری رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہ ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن جان بوجھ کر عوام کے حقیقی نمائندوں کے راستے کو روکا جاتا ہے پارلیمنٹ کا کام عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے پارلیمنٹ پوری دنیا میں ہوں گے لیکن اکثریت ممالک میں جعلی ہے 8فروری کو انتخابات ہوں گے تاہم اس کے شفاف ہونے یا نہ ہونے کا توانتخابات کے بعد ہی پتا چلے گا ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے تو حقیقی نمائندوں کے راستہ کور وکنے کے بجائے انہیں اقتدار حوالے کیا جائے وہ سیاسی جماعتیں جو عوام کی قوت پر یقین رکھتے ہیں جو عوام کے ووٹ سے کامیاب ہوتے ہیں وہی اقتدار کے اصل حقدار ہیں گرینڈ لائنس نے ہی بلوچستان اسمبلی کے مختلف نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں امید ہے کہ عوام گرینڈ الائنس کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے تاکہ کوئٹہ شہر کو کھنڈرات سے بچا یا جاسکے۔


