اسلام آباد کے ڈرامے کی ناکامی کا بدلہ بھارتی ایجنٹوں نے ایران میں مزدوروں کو قتل کرکے لیا، جان اچکزئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلام آباد میں شروع کئے جانے والے ڈرامے کی ناکامی کا بدلہ بھارت اور اسکے ایجنٹوں نے ایران میں پاکستان دشمنوں نے معصوم پاکستانی باشندوں کے خون کی ہولی کھیل کر لیا ہے ۔ ہماری اطلاعات کے مطابق ماہ رنگ کے دھرنے کے پیچھے بلوچ علیحدگی نے ان معصوم مزدوروں کو اغوا کرنے کے بعد ایران میں قتل کیا اس معاملہ کی اعلی سطحی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ مقتولین کے ورثا سے وعدہ ہے کہ تمام دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور دہشتگردوں کا چن چن کر صفایا کریں گے۔
Load/Hide Comments


