حوثیوں کا خیلج عدن میں برطانوی آئل ٹینکر پر میزائل حملہ
یمن کے حوثیوں نے خیلج عدن میں برطانوی آئل ٹینکر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق حوثیوں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن پر امریکا اور برطانیہ کے حملوں کے جواب میں انہوں نےخلیج عدن سے گزرنے والے برطانوی کمپنی کے آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا۔حوثی ترجمان کے مطابق میزائل نشانے پر لگا اور آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔
Load/Hide Comments


