شمالی کوریا کی جانب سے نئے کروز میزائل کا تجربہ، جنوبی کوریا کا دعویٰ

پیانگ یانگ (آئی این پی ) جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل میں نئے کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل میں کئی کروز میزائل فائر کیے ہیں۔ خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا نے بار بار میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جس سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو سنپو کی بندرگاہ کے قریب لانچنگ کی گئی تاہم ابھی تک میزائلوں کی تعداد اور قسم واضح نہیں ہے۔ جنوبی کوریا کی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز شمالی کوریا نے پلہ واسال-3-31 نامی ایک نئے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا نئے تجربے کی اطلاع دیتے ہوئے جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ ہماری فوج شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کے اضافی علامات کی نگرانی کے لیے امریکا کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان حالیہ مہینوں میں اپنی پالیسی کی سمت اور بیان بازی میں تیزی سے جارحانہ انداز اختیار کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کئی معاہدے ختم بھی ہوئے ہیں جن کا مقصد امن قائم کرنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں