غزہ میں بارش، بے گھر افراد کے خیمے پانی میں ڈوب گئے، مزید مشکلات سے دوچار
غزہ (صباح نیوز) غزہ میں بارش سے بے گھر افراد کے خیمے میں پانی میں ڈوب گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی میں بے گھر ہونے والے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو ایک نئے سانحے اور مصیبت کا سامنا ہے۔ ان کے مصائب میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے اور شدید بارش کے پانی کی وجہ سے ان کے خیموں اور پناہ گاہوں میں پانی جمع ہو گیا ،بارش کے نتیجے میں شمالی اور جنوبی غزہ میں ہزاروں خیمے اور پناہ گاہیں ڈوب گئیں، جس کے نتیجے میں املاک اور کمبل پانی سے تر ہوگئے۔بے گھر افراد کے لئے کمبل، بھاری کپڑوں اور سردیوں کے موسم سے نمٹنے کے لیے گرم کرنے کا کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے حالات مزید سخت ہوتے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


