اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں ملوث نہیں، ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں ایران کے ملوث کے الزامات کو مسترد کردیے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے سے ایران کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ایران نے امریکا اور برطانیہ کی جانب سے اس پر عائد کردہ الزامات کو علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں